بھارت خلیج بنگال میں کشتی الٹنے سے 21 سیاح ڈوب کر ہلاک

کشتی میں مجموعی طور پر 45 سیاح سوار تھے جن کا تعلق تامل ناڈو اور ممبئی سے تھا، 13 سیاحوں کوزندہ بچا لیا گیا، حکام


ویب ڈیسک January 26, 2014
کشتی الٹنے کا واقعہ نکوبار اور اندمان کے جزائر میں پورٹ بلیئر کے قریب پیش آیا۔ فوٹو: دی ہندو/فائل

خلیج بنگال میں سیاحوں کی کشتی الٹنےسے21افرادڈوب کرہلاک ہوئے گئے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق کشتی الٹنے کا واقعہ نکوبار اور اندمان کے جزائر میں پورٹ بلیئر کے قریب پیش آیا۔ نکوبار کے ڈپٹی کمشنر پی جواہر کے مطابق کشتی میں عملے سمیت مجموعی طور پر 45 سیاح سوار تھے جن کا تعلق تامل ناڈو اور ممبئی سے تھا، حادثے میں 21 سیاح ہلاک ہوئے جب کہ امدادی ٹیموں نے 13 افراد کو زندہ بچا لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں