لاک ڈاؤن کے باعث کوویڈ کیسز میں کمی آئی ہے وزیراعلیٰ سندھ

سندھ میں جب لاک ڈاؤن لگایا تو کوویڈ کیسز کی شرح 13 فیصد تھی اورآج 9.4 فیصد ہے، مراد علی شاہ


ویب ڈیسک August 09, 2021
سندھ میں جب لاک ڈاؤن لگایا تو کوویڈ کیسز کی شرح 13 فیصد تھی اورآج 9.4 فیصد ہے، مراد علی شاہ۔ فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث کوویڈ کیسز میں کمی آئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی نے ملاقات کی جس میں سندھ میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر بات چیت سمیت کوویڈ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے باعث کوویڈ میں کمی آئی ہے، سندھ میں جب لاک ڈاؤن لگایا تو کوویڈ 13 فیصد تھا اور آج کوویڈ 9.4 فیصد ہے تاہم کوویڈ کو کنٹرول عوام صرف احتیاط سے کر سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں