سعودی عرب نے چینی ساختہ کورونا ویکسین کی منظوری کی تردید کردی

چینی ساختہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے منظورشدہ 4 ویکسینوں میں سے کسی ایک کی تقویتی خوراک لگوائیں، سعودی وزارت


ویب ڈیسک August 09, 2021
سعودی عرب نے فائزر، بائیو۔این ٹیک ، موڈرنا ، آکسفورڈ۔آسٹرازینیکا اور جانسن اینڈجانسن کے استعمال کی منظوری دی ہے فوٹو: فائل

سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ چینی ساختہ دو ویکسینوں سائنوفارم یا سائنوویک میں سے کسی کی بھی منظوری نہیں دی ہے۔

عرب ویب سائیٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارتِ صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے چینی ساختہ کورونا ویکسین سائنو فارم یا سائنو ویک کی منظوری کی افواہوں کی تردید کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جن شہریوں اورمکینوں نے چینی ساختہ ویکسین میں سے کسی ایک کے دونوں خوراکیں لگوائی ہیں وہ سعودی وزارت صحت کی منظورشدہ 4 ویکسینوں میں سے کسی ایک کی تقویتی خوراک لگواسکتے ہیں۔

ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے ملکی باشندے اور غیر ملکی شہری کورونا سے بچاؤ کی ویکیسن لگوانے کے لیے اپنا کو اندراج کرائیں۔ ویکسین نہ لگوانے والے زیادہ تر افراد کووِڈ 19 کا شکار ہورہے ہیں اور ان ہی میں بیشتر نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے اب تک کووِڈ 19 کی 4 ویکسینوں فائزر، بائیو۔این ٹیک ، موڈرنا ، آکسفورڈ۔آسٹرازینیکا اور جانسن اینڈجانسن کے استعمال کی منظوری دی ہے۔ ان چار ویکسینوں میں سے کسی ایک کے دونوں انجیکشن لگوانے والے افراد ہی سعودی عرب میں داخل ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ انھیں پی سی آر کی منفی ٹیسٹ رپورٹ بھی پیش کرنا ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی جو افراد سائنوفارم یا سائنوویک کی دونوں خوراک لگوا رکھے ہیں، انھیں منظورشدہ چار ویکسینوں میں سے کسی ایک کی اضافی خوراک لگوانے پر ملک میں داخل ہونے دیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں