وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف مقدمہ درج کرانے اپوزیشن اراکین تھانے پہنچ گئے

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نے پولیس کو وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا حکم دیا تھا


ویب ڈیسک August 09, 2021
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نے پولیس کو وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا حکم دیا تھا

اپوزیشن اراکین اسمبلی بلوچستان وزیراعلیٰ کے خلاف مقدمہ درج کرانے بجلی گھر تھانے پہنچ گئے۔

عدالتی حکم پر اپوزیشن اراکین اسمبلی آج وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف مقدمہ درج کرانے بجلی گھر تھانے پہنچ گئے، 7 اگست کو ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نے اپوزیشن کی درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس کو وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ 18 جون کو بلوچستان اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کے موقع پر اپوزیشن اور حکومتی اراکین میں ہنگامہ آرائی کے دوران 3اپوزیشن اراکین زخمی ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں