غربت کے خاتمے کیلئے تمام حکومتی وسائل استعمال کئے جائیں وزیراعظم

وزیراعظم کی کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت ریلیف کا دائرہ کار وسیع کرنے کی ہدایت


ویب ڈیسک August 09, 2021
فلیگ شپ فلاحی پروگرام کے ذریعے کم آمدنی والے خاندانوں کو سہولت دی جائے، وزیراعظم۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مستحق خاندانوں کو غربت کی سطح سے نکالنے کیلئے تمام حکومتی وسائل استعمال کئے جائیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیرخرانہ شوکت ترین اور معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی، جس میں رواں ماہ کامیاب پاکستان پروگرام کے آغاز سے متعلق مشاورت کی گئی۔

وزیرخزانہ شوکت ترین نے وزیراعظم کو بتایا کہ منصوبے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، جلد ملک بھر میں لانچ ہوگا، لاکھوں خاندانوں کا ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے بڑے پیمانے پر ریلیف فراہم کیا جائےگا۔ عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ مالی وسائل کے ساتھ ساتھ تکنیکی معاونت کی فراہمی کا طریقہ کار بھی طے کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت ریلیف کا دائرہ کار وسیع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فلیگ شپ فلاحی پروگرام کے ذریعے کم آمدنی والے خاندانوں کو سہولت دی جائے، مستحق خاندانوں کو غربت کی سطح سے نکالنے کیلئے تمام حکومتی وسائل استعمال کئے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں