بھیرہ خواتین کا واحد ڈگری کالج کئی سال بعد بھی اساتذہ سے محروم
یہ تحصیل بھیرہ اور گرد و نواح کے تقریباً 200 دیہات کیلیے واحد ڈگری بھی کالج ہے
گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین تحصیل بھیرہ اپنے قیام کے کئی سال کے بعد بھی تدریسی عملے کی کمی کا شکار ہے جس کی وجہ سے علاقے بھر کی طالبات معیاری تعلیم کے حصول سے محروم ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے بلاگر محمد عمران چوہدری کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم پاکستان کے سٹیزن پورٹل پر اپنی شکایت (نمبر ایف سی 10821-88818608) بھی درج کرا چکے ہیں جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین تحصیل بھیرہ میں تدریسی عملے کی کمی دور کی جائے تاکہ تحصیل بھیرہ اور گرد نواح کی طالبات کےلیے معیاری تعلیم کا حصول ممکن ہوسکے۔
واضح رہے کہ تحصیل بھیرہ اور گرد و نواح کے کم و بیش 200 دیہات کےلیے یہ واحد ڈگری کالج بھی ہے۔
درخواست گزار نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے خصوصی گزارش کی ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے علاقے کی ہزاروں طالبات کا مستقبل تاریک ہونے سے بچائیں اور ''گورنمنٹ ڈگری کالج بھیرہ'' میں جلد از جلد تدریسی عملہ تعینات کروائیں۔