
اداکارہ میرا اپنی گلابی انگلش اورخود ہی تعریفوں کے پل باندھنے کے باعث مشہور تو ہیں ہی لیکن اب ان کی ایک وڈیونے انہیں تنقید کا نشانہ بنا دیا ہے۔
اداکارہ نے اولمپکس میں جیولین تھرو مقابلے میں شاندارپرفارمنس دینے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کوکرکٹرہی بنادیا۔ اداکارہ نے کہا کہ ارشد ندیم نے بہترین کرکٹ کھیلی، یہ ہمارے ہیروز ہیں، جو پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں حکومت کو ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ چاہے وہ اداکار ہوں یا پھراتھلیٹ۔
ارشد ندیم نے بہترین پرفارمنس سے پاکستان کا نام روشن کیا، ان کی فارمنس میں بہت محنت اورایمانداری نظر آرہی تھی جو بہترین تھی۔
واضح رہے کہ ٹوکیواولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم جیولین تھرو مقابلے کے آخری راؤنڈ تک پہنچے تھے اورپانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔