فریال تالپور کی الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس بحالی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل مسترد

تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے فریال تالپور کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے


ویب ڈیسک August 09, 2021
اثاثے چھپانے کے معاملے پر فریال تالپور نااہلی کیس الیکشن کمیشن میں زیر التوا ہے فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس کی بحالی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل بینچ نے اثاثے چھپانے کے معاملے پر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس بحالی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن میں فریال تالپور کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست کی بحالی کے خلاف سنگل بنچ چیف جسٹس اطہر من اللہ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

کیس کا پس منظر

پاکستان تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نظامی نے فریال تالپور کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن نے درخواست دائر کی تھی، الیکشن کمیشن نے درخواست گزار ارسلان تاج کی عدم پیروی پر کیس خارج کر دیا تھا۔ دوبارہ درخواست پر الیکشن کمیشن نے فریال تالپور نااہلی کیس بحال کردیا تھا، فریال تالپور نے الیکشن کمیشن میں کیس بحالی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، جسے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسترد کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں