شام میں اتحادی افواج کی بمباری میں 4 بچے جاں بحق

حملے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے، جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے


ویب ڈیسک August 09, 2021
حملے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے، فوٹو: فائل

شام میں اتحادی افواج کے طیاروں نے رہائشی علاقے میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے صوبے حماہ کے ایک گاؤں پر اتحادی افواج کی بمباری میں ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ حملے میں 4 بچے جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ادارے وائٹ ہیلمٹ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ گھر کے ملبے سے 4 بچوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ دیگر 5 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

برطانیہ کی سیریئن آبزروٹری فار ہیومن رائٹس نے بھی اتحادی فوج کے حملے میں 4 بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم حکومتی ترجمان حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کی تردید کرتے آئے ہیں۔

https://twitter.com/SyriaCivilDef/status/1424140828616888326?s=20

واضح رہے کہ شام میں داعش کے خلاف آخری جنگ ادلب میں جاری ہے جہاں خانہ جنگی کے باعث 30 لاکھ میں سے دو تہائی آبادی پناہ گزین کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں