محرم الحرام کا چاند نظر آگیا یوم عاشور 19 اگست کو ہوگا

ماہرین فلکیات نے پیر کی شام کو چاند نظر آنے کی پیش گوئی کی تھی

ماہرین فلکیات نے پیر کی شام کو چاند نظر آنے کی پیش گوئی کی تھی (فوٹو : فائل)

محرم الحرام 1443 ہجری کا چاند نظر آگیا، یکم محرم کل جب کہ یوم عاشور 19 اگست بروز جمعرات کو ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں ڈپٹی کمشنرکے دفتر میں مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں منعقد ہوا جبکہ صوبائی اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مختلف شہروں میں ہوئے۔


اجلاس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے باضابطہ طور پر چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم محرم الحرام کل بروز منگل جبکہ یوم عاشور 19 اگست بروز جمعرات کو منایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ماہرین فلکیات نے کہا تھا کہ پیر کی شام کو چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔
Load Next Story