امریکی صدارتی مہم میں دونوں امیدواروں کو خدا یادآگیا

اوباما اپنے آپ کوکٹرعیسائی ثابت کرنے کیلیے کوشاں،رومنی کی ورجینیامیں خدا،خداکی پکار


AFP September 10, 2012
اوباما اپنے آپ کوکٹرعیسائی ثابت کرنے کیلیے کوشاں،رومنی کی ورجینیامیں خدا،خداکی پکار

امریکی صدارتی امیدواروں صدرباراک اوباما اورمٹ رومنی نے وائٹ ہاؤس تک پہنچنے کیلیے مذہب کا سہارالیناشروع کر دیا۔

انتخابی تقریروںمیں انھیںاب خدایادآنے لگاہے۔ورجینیامیں ری پبلکن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مٹ رومنی نے امریکی مالی بحران کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ اب ڈیموکریٹس ہماری کرنسی سے محاورہ "In God We Trust"ختم کرناچاہتے ہیں۔ ان کا کہناتھا''میں اپنے پلیٹ فارم سے خداکونہیں نکالوں گا''۔ میں خداکواپنے دل سے نہیں نکالوں گا۔ ہم خداکی ودیعت کی ہوئی قوم ہیں۔

امریکا کوایسے صدرکی ضرورت ہے جوخدا کے سائے میں اپنی قوم کولے کرچلے۔ ہم امریکیوںکوحقوق حکومت نے نہیں خدا نے دیے ہیں۔ اوباما کی پارٹی نے رومنی کے ان الفاظ کویاد مریم "Hail Mary" قراردیا ہے۔ یہ اصطلاح اس وقت استعمال کی جاتی ہے جب امریکی فٹ بال میں ہاررہے ہوں اورمایوسی میں لمبی ککس لگاکروقت گزاریں۔

صدراوباما فلوریڈا میں مذہب کے ساتھ ثقافتی اقدار کا بھی سہارالے رہے ہیں اپنے مسلمان ہونے کے تاثرکودورکرنے کی کوشش کررہے ہیں اوریہ ثابت کرناچاہتے ہیںکہ وہ عملی عیسائی ہیں۔ اوباماکواب تک کے گیلپ سروے میں52 فیصدووٹروں کے ساتھ رومنی پربرتری حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |