ڈالر کی قدر ایک بار پھر 164 روپے سے تجاوز کرگئی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 65 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 40 پیسے بڑھ گئی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 65 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 40 پیسے بڑھ گئی (فوٹو : فائل)

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی واقع ہوئی نتیجے میں اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر دوبارہ 164 روپے سے تجاوز کرگیا۔


آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے پاکستان کے لیے قرضوں کے اجراء کو پاور ٹیرف میں اضافے سے مشروط کیے جانے اور درآمدی شعبے کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تنزلی سے دوچار رہا۔

نتیجے میں اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر دوبارہ 164 روپے سے تجاوز کرگیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 65 پیسے بڑھ کر 163.90 روپے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 40 پیسے کے اضافے سے 164.10 روپے پر بند ہوئی۔
Load Next Story