تاجر کے قتل میں ملوث میاں بیوی کو 14 سال قید کا حکم

مجرموں نے مقتول وقاص کو گھر بلوا کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اس کی لاش 6 دن بعد خالی مکان سے ملی تھی


کورٹ رپورٹر August 09, 2021
مجرموں نے مقتول وقاص کو گھر بلوا کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اس کی لاش 6 دن بعد خالی مکان سے ملی تھی (فوٹو : فائل)

ضلع جنوبی کی ماڈل عدالت نے تاجر کے قتل کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر میاں بیوی کو 14 ، 14 سال قید کی سزا سنادی۔

کراچی سینٹرل جیل میں جوڈیشیل کمپلکس میں قائم ماڈل کرمنل عدالت جنوبی کے ڈسٹرکٹ ایڈیشنل ایندسیشن جج نے تاجر کے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا جس میں استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا نتیجے میں عدالت نے مجرموں سجاد اور اس کی اہلیہ حرا کو 14,14 سال قید کی سزا سنادی۔

استغاثہ کے وکیل شکیل احمد عباسی کے مطابق مقتول کی لاش قتل کے 6 دن بعد بلوچ کالونی تھانے کی حدود خالی مکان سے ملی تھی۔ مجرموں کو سی ڈی آر اور موبائل لوکیشن کی مدد سے پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

مجرموں نے مقتول وقاص کو اپنے گھر بلوا کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزمان کے خلاف 2020ء میں بلوچ کالونی تھانے میں مقدمہ درج تھا۔ مقتول وقاص فرنیچر کا کاروبار کرتا تھا مجرموں سے لین دین کا تنازعہ تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔