اٹلی میں ایپ پر جعلی کورونا سرٹیفکیٹ فروخت کرنے والے 4 افراد گرفتار

اٹلی میں عوامی مقامات پر جانے کیلیے ویکیسن لگوانے کا سرٹیفیکٹ ’گرین پاس‘ ہونا لازمی ہے


ویب ڈیسک August 09, 2021
صرف گرین پاس کے حامل افراد کو عوامی مقامات پر جانے کی اجازت ہوگی، فوٹو: فائل

اٹلی میں کورونا ویکسین لگوانے کے جعلی سرٹیفیکٹس فروخت کرنے والے ٹیلی گرام ایپ کے کئی گروپس کو بند کرکے 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی میں عوامی مقامات پر جانے کے لیے کورونا ویکسین لگوانے کی سند ''گرین پاس'' پیش کرنا لازمی قرار دیدیا گیا ہے جس کے بعد جعلی سرٹیفیکٹس کی آن لائن فروخت بھی شروع ہوگئی ہے۔

پولیس نے تازہ کارروائی میں سماجی رابطے کی ایپ ٹیلی گرام کے ایسے کئی گروپس کو بند کردیا ہے جس میں مبینہ طور پر کورونا کے جعلی سرٹیفیکٹس کی فروخت کیے جارہے تھے جب کہ ایسے گروپ چلانے والے 4 افراد کو بھی دھوکا دہی اور جعل سازی کی دفعات کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔

اٹلی کی وزارت صحت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ 60 ملین کی آبادی میں سے 20 ملین نے ویکسین لگوانے کے بعد گرین پاس سرٹیفیکٹ ڈاؤن لوڈ کیے ہیں۔ صرف گرین پاس کے حامل افراد کو مارکیٹ، جم اور سوئمنگ پول سمیت عوامی مقامات پر جانے کی اجازت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔