کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا گرفتار

بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ ملزم عبداللہ ولد جعفر چیز دلانے کے بہانے اسے قریب بادام پارک لے گیا، ایس ایچ او


Staff Reporter August 10, 2021
بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ ملزم عبداللہ ولد جعفر چیز دلانے کے بہانے اسے قریب بادام پارک لے گیا، ایس ایچ او (فوٹو : فائل)

کورنگی زمان ٹاؤن پولیس نے کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش پر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او زمان ٹاؤن گلزار تنیو نے بتایا کہ کورنگی زمان ٹاؤن میں 8 سالہ بچی اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ ملزم عبداللہ ولد جعفر چیز دلانے کے بہانے اسے قریب واقع بادام پارک میں لے گیا۔

اس دوران اہل محلہ نے ملزم کو دیکھ لیا اور فوری طور پر مددگار 15 پولیس اور بچی کے اہ لخانہ کو اطلاع دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرکے بچی کو اپنی تحویل میں لے کرلیا۔

انھوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں ملزم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا تاہم بچی کو میڈیکل کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد صورتحال مزید واضح ہوجائے گی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے، گرفتار ملزم بچی کا محلہ دار بتایا جاتا ہے اس حوالے سے انویسٹی گیشن پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔