سیالکوٹ 200 روپے کے لین دین پر 2 افراد قتل

تلخ کلامی ہونے پر فہد مشتاق اور گلزار کو چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تلخ کلامی ہونے پر فہد مشتاق اور گلزار کو چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ فوٹو: فائل

تھانہ نیکا پورہ کے علاقہ ٹبہ سیداں میں منشیات کی خریداری کیلیے 200 روپے کے لین دین پر 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق تھانہ نیکا پورہ کے علاقہ ٹبہ سیداں میں منشیات کی خریداری کیلیے ملزم عمران عرف منا نے 200 روپے پر تلخ کلامی ہونے پر فہد مشتاق اور گلزار کو چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔


ملزم نے قتل کرنے کے بعد تھانے میں گرفتاری دے دی جب کہ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔

 
Load Next Story