مری ایکسپریس وے پر موٹروے پولیس کا موٹرسائیکل سواروں پر ہیلمٹ نہ پہننے پر تشدد

ایک زخمی نوجوان کو موٹر وے پولیس کی گاڑی میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

ایک زخمی نوجوان کو موٹر وے کی گاڑی میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

مری ایکسپریس وے کھجٹ کے مقام پر موٹروے پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل سواروں کو ہیلمٹ نہ پہننے پر تشدد کانشانہ بنایا جس کے خلاف لوگوں نے احتجاجا اسلام آباد مری ایکسپریس وے کو بلاک کردیا۔


دونوں اطراف گاڑیوں کی میلوں لمبی لائنیں لگ گئی ہیں ۔ ایک زخمی نوجوان کو موٹر وے کی گاڑی میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ہیلمٹ نہ پہننے پرموٹر سائیکل سوار نوجوان ایکسپریس وے پولیس کے روکنے سے نہ رکے جس پر موٹر وے پولیس اہلکاروں نے نوجوان پر تشدد کیا جس سے نوجوان شدید زخمی ہو کر بے ہوش ہو گیا ۔

ایکسپریس وے پر لوگوں نے روڈ بند کر کے شدید احتجاج کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ لڑکے پر کیوں تشدد کیا گیا اس کی وجہ بتائی جائے ۔ عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک مکمل طور پر بند کردیا۔

Load Next Story