چوری شدہ گاڑیوں کی جعلی دستاویزات بنانے والا محکمہ ایکسائز افسر گرفتار
ملزمان چوری و چھینی گئی گاڑیوں کے انجن اور چیسز نمبر تبدیل کر کے جعلی دستاویزات بناتے تھے
اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل آرٹلری میدان پولیس نے محکمہ ایکسائز کے افسر اور بین الصوبائی گروہ کے کارندوں سمیت نصف درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔
ملزمان چوری و چھینی گئی گاڑیوں کے انجن اور چیسز نمبر تبدیل کر کے جعلی دستاویزات بناتے تھے ، ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد میں محکمہ ایکسائز کا افسر ، پشاور سے تعلق رکھنے والے گروہ کے کارندے اور دیگر افراد شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اے وی ایل سی پولیس زیر حراست افراد سے تفتیش کر رہی ہے جن سے سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں ۔