لبنان میں پٹرول کے لیے تلخ کلامی پر 3 افراد قتل

لبنان میں پٹرول بحران شدت اختیار کرگیا ہے


ویب ڈیسک August 10, 2021
لبنان میں پٹرول بحران شدت اختیار کرگیا ہے

لبنان میں پٹرول کی قلت نے سنگین صورتحال اختیار کرلی ہے اور پٹرول کے حصول کے دوران تلخ کلامی پر 3 افراد کو قتل کردیا گیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لبنان میں معاشی صورتحال دن بدن بگڑتی جارہی، لبانی کرنسی 90 فیصد سے زائد قدر کھو چکی ہے جس کی وجہ سے ملک میں پیٹرول، دوائیوں اور بجلی کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے، بجلی نہ ہونے کے باعث گھروں میں جنریٹر کا استعمال بڑھ گیا ہے جب کہ پٹرول اسٹیشن پر لوگوں کی لمبی قطار نظر آرہی ہے۔

لبنانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پٹرول نہ ملنے کے باعث شروع ہونے والی تلخ کلامی کے نتیجے میں 3 افراد کو قتل کردیا گیا، پہلا واقعہ شمالی لبنان میں پیش آیا جہاں پیٹرول اسٹیشن پر شروع ہونے والی ہنگامہ آرائی میں ایک شخص فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جب کہ دوسرا واقعہ طرابلس میں پیش آیا جہاں مسلح شخص کی فائرنگ اور دستی بم پھینکنے کے نتیجے میں 2 افراد مارے گئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں