پشاور میں دفعہ 144 نافذ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری  پر پابندی

اسلحہ کی نمائش، رینٹ اے کار کے کاروبار اور پمپس کے علاوہ پٹرول کی خریت و فروخت پر بھی پابندی


ویب ڈیسک August 10, 2021
پشاور میں 13 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ العمل ہوگی فوٹو: فائل

محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر آفس پشاور کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق محرم الحرام کے دوران امن امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، شہر میں یکم سے 13 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ العمل ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اسلحہ کی نمائش، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، وال چاکنگ، کالے شیشوں والی گاڑیوں، رینٹ اے کار کے کاروبار اور پمپس کے علاوہ پٹرول کی خریت و فروخت پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں