معروف بھارتی اداکارہ برین ٹیومر کے باعث چل بسیں

اداکارہ شرنیا گزشتہ 10 برس سے برین ٹیومر میں مبتلا تھیں اور محض 35 برس کی تھیں


ویب ڈیسک August 10, 2021
اداکارہ شرنیا گزشتہ 10 برس سے برین ٹیومر میں مبتلا تھیں اور محض 35 برس کی تھیں فوٹوفائل

CHAMBLON: ساؤتھ انڈین فلموں کی معروف اداکارہ 10 سال تک برین ٹیومر سے لڑنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ساؤتھ انڈین فلموں کی نامور اداکارہ شرنیا سسی شارو نے 9 اگست کو ایک نجی اسپتال میں اپنی زندگی کی آخری سانسیں لیں۔ شرنیا گزشتہ 10 برس سے برین ٹیومر میں مبتلا تھیں اور محض 35 برس کی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دوران علاج اداکارہ شرنیا کی 11 بڑی سرجریاں ہوئیں۔ چند ہفتوں قبل اداکارہ شرنیا کووڈ19 کا شکار ہوگئی تھیں جس کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ تاہم کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد نمونیہ اور خون میں سوڈیم لیول کی کمی کے باعث انہیں دوبارہ اسپتال میں داخل کیا گیا۔ جہاں گزشتہ روز انہوں جنوبی بھارت کی ریاست کیرالہ کے شہر کے ایک نجی اسپتال میں آخری سانسیں لیں۔

میڈیا میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ دوران علاج انہوں نے مالی مشکلات کا سامنا کیا تاہم انڈسٹری کی بہت سی شخصیات ان کی مدد کے لیے آگے بھی آئیں۔

اداکارہ شرنیا ملالم ٹی وی کی معروف اداکارہ تھیں اور انہوں نے متعدد ٹی وی سیریلز میں اہم کردار ادا کیے تھے۔ اداکارہ کی موت پر شوبز سے وابستہ افراد نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔