گلوکار سجاد علی کے ساتھ شادی کی خبروں پر فضا علی کا ردعمل
میں شادی شدہ ہوں یا نہیں یہ میرا مسئلہ ہے، فضا علی کا اظہار برہمی
نامور پاکستانی اداکارہ ومیزبان فضا علی نے گلوکار سجاد علی کے ساتھ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
اداکارہ فضا علی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے سجاد علی، عامر لیاقت حسین، سابق صدر آصف زرداری سمیت متعدد شخصیات کے ساتھ اپنی شادی کی خبروں پر ایک طویل وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔
فضا علی نے ویڈیو پیغام میں ان کے اور گلوکار سجاد علی کی شادی کے حوالے سے یوٹیوب پر چلنے والی خبروں کے مختصر کلپ شیئر کیے اور کہا ''کیا ملتا ہے آپ لوگوں کو دوسروں کے بارے میں جھوٹی باتیں چھاپنے میں یا لوگوں کے بارے میں جھوٹ بولنے میں، کسی کے اوپر تہمت اور الزام لگانے میں، کسی کی ذاتی زندگی کو اچھالنے میں یا کسی کے کردار پربحث کرنے میں۔
یہ بھی پڑھیں: عامرلیاقت کا فضا علی کے ساتھ تیسری شادی کی خواہش کا اظہار
فضا علی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب پرگردش کرنے والی ان کی اور سجاد علی کی شادی کی خبروں پر کہا سجاد علی صاحب میرے بھائیوں کی طرح ہیں میرے استادوں کی طرح ہیں۔ وہ پاکستان کا بہت بڑا سرمایہ ہیں پوری دنیا انہیں پسند کرتی ہے، ان کے ساتھ میری شادی کروادی اور نہ صرف میری اور ان کی شادی کروادی بلکہ یہاں تک بولا گیا کہ سجاد علی کی بیوی نے بھی مجھے قبول کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ میں نے میڈیا پر یہ بیان دیا ہے کہ سجاد علی بہت اچھے باپ اور شوہر ہیں۔ فضاعلی نے غصے میں کہا میں نے ایسی بکواس کب کی ہے کیا کوئی مجھے بتائے گا۔''
اسی ویڈیو میں فضا علی نے اپنی اور عامر لیاقت حسین کی شادی پر بھی وضاحت دیتے ہوئے کہا کبھی میری شادی عامر لیاقت سے کرادی جاتی ہے کبھی کہاجاتا ہے نکاح پر نکاح کرلیا۔ کبھی میری شادی سابق صدر آصف زرداری سے کرادی جاتی ہے تو کبھی وزیراعظم عمران خان میرے شوہر بنادئیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے دیگر ٹک ٹاکرز کے ساتھ ان کا نام لیے جانے پر بھی وضاحت کی اور کہا نہ تو ان کے کسی کے ساتھ تعلقات ہیں اور نہ ہی انہوں نے کسی کے ساتھ شادی کی ہے۔
فضا علی نے سوشل میڈیا پر ان کے حوالے سے چلنے والی ان بے بنیاد اور جھوٹی خبروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا میں شادی شدہ ہوں یا نہیں یہ میرا مسئلہ ہے۔ انہوں نے ہاتھ جوڑ کر سب سے درخواست کی کہ آپ لوگ رشتہ کرانے والی مائی کا کردار ادا نہ کریں۔ اس ویڈیو کے ساتھ پیغام میں فضا علی نے لکھا براہ مہربانی کوئی بھی بات کرنے سے پہلے سوچ لیا کریں۔ شاید سب نے اپنا اپنا جواب دینا ہے اللہ کو، میں نے بھی اور آپ نے بھی۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CSSPqiEgWAY/"]