قاسم علی شاہ لاہور ویئرز ماسک پروگرام کے ایمبیسیڈر بن گئے

کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان اور چیئرمین قاسم فاونڈیشن قاسم علی شاہ نے ایم او یو پر دستخط بھی کیے


ویب ڈیسک August 10, 2021
کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان اور چیئرمین قاسم فاؤنڈیشن قاسم علی شاہ نے ایم او یو پر دستخط بھی کیے

ISLAMABAD: پاکستان کے معروف موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ لاہور ویئرز ماسک پروگرام کے ایمبیسیڈر بن گئے۔

کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان اور چیئرمین قاسم فاؤنڈیشن قاسم علی شاہ نے ایم او یو پر دستخط بھی کیے۔ کمشنر لاہور نے قاسم علی شاہ کا شکریہ ادا کیا اور ماسک ویئرنگ مہم کی اہمیت پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر قاسم علی شاہ نے کہا کہ میرا ایمان ہے خیر کے کام میں وسائل نہیں نیک نیتی کو دیکھا جاتا ہے، علم شعور ہے اور شعور روشنی ہے، صراط مستقیم ہے، کووڈ کا شکار افراد اور جن کے گھر میں وفات ہوئی ہے، وہ کووڈ کی تباہی کو جانتے ہیں، مومن کی پہچان ہے کہ وہ نظروں کے سامنے ہونے والے نقصان سے بھی سیکھتا ہے، کمشنر لاہور کووڈ سے بچاؤ کیلئے خیر کا مشن لیکر کام کر رہے ہیں، میں اور میری فاؤنڈیشن کمشنر لاہور ویئرز ماسک کا حصہ بن کر انسانیت کیلیے کام کریں گے۔

کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ کووڈ پوری دنیا کیلئے ایک تلخ حقیقت ہے۔انسانیت کیلئے کام کرنا ہو گا، لاہور ویئرز ماسک کے ماڈل کو دیگر ممالک بھی اپنا رہے ہیں، کووڈ سے بچاؤ کیلئے ویکسین اولین ترجیح ہے جب کہ ماسک پہننا احتیاط کی اولین ترجیح ہے، جب تک سب ویکسینیٹڈ نہیں ہوتے، کووڈ ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، قاسم علی شاہ کے ممنون ہیں کہ وہ لاہور ویئرز ماسک کے ایمبیسیڈر بن کر ہمارا پیغام دنیا کو دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔