پی آئی اے میں کورونا ویکسین نہ لگوانے پر 500 روپے جرمانہ

پی آئی اے اسٹاف کو 300 روپے یومیہ اور افسران کو 500 روپے یومیہ جرمانہ ہوگا۔


ویب ڈیسک August 10, 2021
پی آئی اے اسٹاف کو 300 روپے یومیہ اور افسران کو 500 روپے یومیہ جرمانہ ہوگا۔

پی آئی اے انتظامیہ نے کورونا ویکسین نہ لگوانے پر اسٹاف کے خلاف بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

پی آئی اے نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام ملازمین کو 13 اگست تک ویکسین لگوانے کی آخری وارننگ جاری کردی۔

پی آئی اے انتظامیہ نے سرکلر جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین نا لگوانے پر پی آئی اے اسٹاف کو 300 روپے یومیہ اور افسران کو 500 روپے یومیہ جرمانہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔