کے الیکٹرک کا 900 میگاواٹ بجلی کیلئے پاکستان ایل این جی سے معاہدہ

سی ای او کے الیکٹرک اور چیف ایگزیکٹوپاکستان ایل این جی کے معاہدے پر دستخط


ویب ڈیسک August 10, 2021
سی ای او کے الیکٹرک اور چیف ایگزیکٹوپاکستان ایل این جی کے معاہدے پر دستخط

LONDON: کراچی کے شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ کے الیکٹرک اور پاکستان ایل این جی کے درمیان گیس فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا۔

سی ای او کے الیکٹرک اور چیف ایگزیکٹوپاکستان ایل این جی نے معاہدے پر دستخط کئے۔ وزیر توانائی حماد اظہر نے بھی معاہدے کی تقریب میں شرکت کی اور دونوں کمپنیوں کو اہم سنگ میل کے حصول پرمبارکباد دی۔

سرکاری ادارے کی جانب سے نجی ادارے کو گیس فراہمی کا پہلا معاہدہ ہے جس کے تحت پاکستان ایل این جی کے الیکٹرک کو 150 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کرے گی۔

وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ حالیہ معاہدہ کے الیکٹرک کے مستقبل کے حوالے سے درست سمت میں ایک قدم ہے، گیس کی فراہمی سے کے الیکٹرک کے سسٹم میں 900 میگاواٹ بجلی داخل ہوگی، جس سے کراچی کی ضروریات پوری ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔