پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

گزشتہ روز بھی ملک میں سونے کی قیمتوں میں 700 روپے تک کمی دیکھنے میں آئی تھی


Staff Reporter August 10, 2021
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 17 ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی۔ فوٹو : فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالر کی کمی سے 1730 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں کمی کے باعث فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 900 روپے اور 771 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 107600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 92250 روپے ہوگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 40 روپے گھٹ کر 1400روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 34.29روپے گھٹ کر 1200.27روپے ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں 16ڈالر کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمتوں میں 700 روپے تک کمی ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔