کنسرٹ کی ہوا سے بھری تھیلی 12 لاکھ 50 ہزار روپے میں نیلام

نامعلوم مداح نے ثبوت کے طور پر کنسرٹ کے پس منظر میں ہوا بھری ہوئی اس بند تھیلی کی تصویر بھی لگا دی


ویب ڈیسک August 10, 2021
نامعلوم مداح نے ثبوت کے طور پر کنسرٹ کے پس منظر کے ساتھ، ہوا بھری ہوئی تھیلی کی تصویر بھی لگا دی۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

مختلف اشیاء آن لائن نیلام کرنے والی ویب سائٹ ''ای بے'' پر گزشتہ دنوں ایک مشہور امریکی گلوکار کے لائیو کنسرٹ کی ہوا سے بھری ہوئی تھیلی 7600 ڈالر میں فروخت ہوئی ہے۔ یہ رقم 12 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے جتنی بنتی ہے۔

خبروں کے مطابق، گزشتہ ماہ امریکی شہر لاس ویگاس کے مرسڈیز بینز اسٹیڈیم میں مشہور ریپر ''کینیے ویسٹ'' کے پر ہجوم لائیو کنسرٹ ''ڈونڈا ڈراپ'' میں ایک مداح نے وہاں کی ہوا پلاسٹک کی ایک شفاف تھیلی میں بھر لی اور ''ای بے'' پر نیلامی کےلیے رکھ لی۔

کینیے ویسٹ کے نامعلوم مداح نے ثبوت کے طور پر کنسرٹ کے پس منظر کے ساتھ، ہوا بھری ہوئی اس بند تھیلی کی تصویر بھی لگا دی۔

بولی کا آغاز 2200 ڈالر سے ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے کینیے ویسٹ کے دوسرے مداحوں نے بولی کی رقم بڑھانا شروع کردی، یہاں تک کہ 7600 ڈالر پر یہ تھیلی نیلام ہوگئی۔

کینیے ویسٹ کو لاکھوں امریکی دیوانہ وار چاہتے ہیں اور اس کے نام سے وابستہ چیزیں بھاری قیمت پر خریدنے کےلیے تیار رہتے ہیں۔

اگر کنسرٹ کی ہوا سے بھری تھیلی کی اتنی زیادہ رقم میں نیلامی آپ کو عجیب محسوس ہورہی ہے تو بتاتے چلیں کہ 2015 میں بھی ایسی ہی ایک تھیلی ای بے پر 65,000 ہزار ڈالر میں نیلام ہوچکی ہے جس میں مبینہ طور پر کینیے ویسٹ کے ایک کنسرٹ کی ہوا بھری ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |