شلپا شیٹھی اور ان کی والدہ کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث نکلیں

اداکارہ اور ان کی والدہ کو نوٹسز جاری کر دیے گئے، جلد پولیس ٹیم ممبئی پہنچ کر دونوں سے تفتیش کرے گی

اداکارہ اور ان کی والدہ کو نوٹسز جاری کر دیے، جلد پولیس ٹیم ممبئی پہنچ کر دونوں سے تفتیش کرے گی (فائل فوٹو)

WASHINGTON:
بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کی والدہ سنندا شیٹھی کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث نکل آئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کی والدہ سنندا شیٹھی کے خلاف بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ کے علاقے حضرت گنج اور بھوتی کھنڈ میں دو الگ الگ فراڈ کے مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔


مقدمات میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شلپا شیٹھی ایک ویلنس سینٹر کی چیئرمین جب کہ ان کی والدہ سنندا شیٹھی اس کی ڈائریکٹر ہیں، دونوں نے ویلنس سینٹر کی برانچ کھولنے کے لیے کروڑوں روپے لیے اور اس میں فراڈ کیا۔

ڈی سی پی (مشرق) سنجیو سمن کا کہنا ہے کہ شلپا شیٹھی اور سنندا شیٹھی کو مقدمات پر جواب جمع کرانے کے لیے نوٹسز جاری کردیے گئے اور بہت جلد پولیس ٹیم ممبئی پہنچ کر دونوں سے اس حوالے سے تفتیش کرے گی، یہ اہم فراڈ کیس ہے۔

اداکارہ شلپا شیٹھی اپنے شوہر راج کندرا کے فحش فلموں کے اسکینڈل کے بعد فراڈ کیس کا بھی سامنا کریں گی۔ ممبئی پولیس نے 19 جولائی کو فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے نشر کرنے الزام میں راج کندرا کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے راج کندرا کے دفتر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 70 سے زائد فحش ویڈیوز اور ویب سرور قبضے میں لیا۔
Load Next Story