ملک میں کورونا ویکسین لگوانے والے افراد کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز
دونوں خوراک لگوانے والے افراد کی تعداد 1 کروڑ 8 لاکھ جبکہ پہلی خوراک لگوانے والوں کی تعداد 3 کروڑ 9 لاکھ ہے
ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگوانے والے افراد کی تعداد4کروڑ سے تجاوز کرگئی۔
ویکسین کی دونوں خوراک لگوانے والے افراد کی تعداد 1 کروڑ 8 لاکھ جبکہ پہلی خوراک لگوانے والوں کی تعداد 3 کروڑ 9 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
کورونا سے بچاؤ کیلئے ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 4 کروڑ 18 لاکھ18 ہزار881 افراد کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے ۔ ان میں سے 1 کروڑ 8 لاکھ97 ہزار649 افراد نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوالی ہیں جبکہ3 کروڑ 9 لاکھ21 ہزار232 افراد ویکسین کی پہلی خوراک لگواچکے ہیں۔
حکومتی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر11لاکھ24 ہزار306 افراد کی ویکسی نیشن کی گئی، جن میں سے2 لاکھ24 ہزار219 افراد کو ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی جبکہ9 لاکھ87 افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت کا رواں سال کے آخر تک7کروڑ شہریوں کی ویکسی نیشن کا عمل مکمل کروانے کا ہدف مقرر ہے۔