الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں اگلے سال بلدیاتی انتخابات کی تجویز مسترد کردی
بلوچستان حکومت کو بھی ایک ماہ کے اندر بلدیاتی انتخابات کی تیاری کی ہدایت
NEW DELHI:
الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں اگلے سال بلدیاتی انتخابات کی تجویز مسترد کردی۔
الیکشن کمیشن میں صوبہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ممبران الیکشن کمیشن ،مشیر وزیراعلی بلوچستان، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، سیکرٹریز لوکل گورنمنٹ بلوچستان و خیبر پختونخوا نے شرکت کی۔
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواہ حکومت کی مارچ 2022میں بلدیاتی انتخابات کی تجویز کو مسترد کردی جبکہ بلوچستان حکومت کو بھی ایک ماہ کے اندر بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے لیے مطلوبہ کام مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بریفنگ دی کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندی کیلئے حلقہ بندی کمیٹیاں اور حلقہ بندی اتھارٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، بلوچستان حکومت کی طرف سے لوکل کونسلز کی تعداد اور نام نہ دینے کی وجہ سے الیکشن کمیشن صوبہ میں حلقہ بندیوں کا کام شروع نہیں کر سکا، الیکشن کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں متعلقہ قوانین میں درکار ترامیم بھی عمل میں نہیں لائی گئیں جو الیکشن کے انعقاد کیلئے نہایت ضروری ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے بلوچستان حکومت کو ایک ماہ کے اندر مذکورہ بالا کام مکمل کر کے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مطلوبہ کام بروقت مکمل نہ کرنے کی صورت میں الیکشن کمیشن چیف سیکرٹری بلوچستان کو وضاحت کیلئے طلب کرے گا۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواہ میں حلقہ بندی کا کام مکمل کر لیا ہے۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت مارچ 2022 میں انتخابات کروانا چاہتی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ صوبائی حکومت کی مارچ 2022 میں الیکشن کے انعقاد کی تجویز ناقابل قبول ہے، الیکشن کمیشن کو صوبہ میں الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے فوری طور پر آگاہ کریں تاکہ الیکشن کمیشن صوبہ میں الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائے۔