ترسیلات زر میں اضافے کے لیے نیا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

یہ پروگرام اوورسیز پاکستانیوں کے لیے رقم وطن بھجوانے کو فروغ دینے کے لیے شروع کیا جائے گا


Irshad Ansari August 10, 2021
یہ پروگرام اوورسیز پاکستانیوں کے لیے رقم وطن بھجوانے کو فروغ دینے کے لیے شروع کیا جائے گا (فوٹو : فائل)

حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ترسیلات زر وطن بھجوانے کو فروغ دینے کے لیے نیا پروگرام متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی حتمی منظوری کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے بعد وفاقی کابینہ دے گی۔

ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کل (بدھ) قومی ترسیلات زر لائلٹی پروگرام کی منظوری دینے کا جائزہ لے گی۔

اس حوالے سے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ساڑھے 11 بجے وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت منعقد ہوگا جس میں سنگل پوائنٹ ایجنڈے پر غور ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں