وزیر اعظم کے دورے میں ہمیں نظرانداز کیا گیا سندھ حکومت کا شکوہ

وزیر اعظم کی کراچی کی ترقی کے حوالے سے کوئی اجلاس نہیں تھا، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب


Staff Reporter August 10, 2021
وزیر اعظم کی کراچی کی ترقی کے حوالے سے کوئی اجلاس نہیں تھا، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب . فوٹو : ٹویٹر

سندھ حکومت نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورے میں ہمیں نظرانداز کیا گیا۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق کراچی ٹرانسفارمیشن پروگرام کا بڑا حصہ سندھ حکومت کا ہے، اجلاس میں گورنر اور وفاقی وزرا سمیت ایس آئی ڈی سی ایل حکام شریک ہوئے جب کہ وزیر اعظم کے دورہ کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو پھر نظر انداز کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کرنے ایئرپورٹ بھی نہیں گئے، اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون و بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیر اعظم کی آمد کے حوالے سے مجھے یا وزیر اعلیٰ سندھ کو کوئی آگاہی نہیں تھی وزیر اعظم کی کراچی کی ترقی کے حوالے سے کوئی اجلاس نہیں تھا۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی کی ترقی کے حوالے سے وزیراعظم نے کوئی اجلاس نہیں کیا، وزیر اعظم نے صرف ایک پروگرام میں شرکت کی 2018 سے کہا جا رہا ہے کہ گرین لائن شروع ہو رہی ہے، مارچ 2018 میں (ن) لیگ کی حکومت نے کہا تھا کہ گرین لائن منصوبہ مکمل ہوگیا ہے، بطور وزیر اعظم عمران خان نے 2018 میں اعلان کیا کہ 6 ماہ میں گرین لائن منصوبہ شروع ہوجائے گا۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 3 سال گزر چکے ہیں لیکن گرین لائن ابھی تک نہیں چلی وفاق کو اعلان کرنے سے گریز کرنا چائیے کام ہوجائے گا تو عوام کو نظر آجائے گا۔

گرین لائن منصوبے کے لئے گورنر سندھ کی جانب سے 80 بسوں کی چین سے آئندہ ہفتے آمد کے اعلان پر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ بسیں کہاں ہیں ہمیں تو نظر نہیں آرہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں