وفاق نے شوگر ملز سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

لاہور ہائی کورٹ کا شوگر ملز کو عبوری ریلیف دینے کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے، وفاقی حکومت

لاہور ہائی کورٹ کا شوگر ملز کو عبوری ریلیف دینے کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے، وفاقی حکومت ۔ فوٹو : فائل

وفاقی حکومت نے شوگر ملز کو چینی کی قیمتوں میں ریلیف دینے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چینی کی قیمتوں میں ریلیف سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے اسے سپریم کورٹ میں بطور فریق چیلنج کردیا۔


وفاقی حکومت نے دائر کردہ اپیل میں مختلف شوگر ملز کو فریق بنایا اور موقف اختیار کیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کا 3 اگست کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کا ان چیمبر فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جاسکتا۔

وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت کا تعین پرائس اینڈ کنٹرول ایکٹ کےتحت کیا جاتا ہے جب کہ لاہور ہائیکورٹ کے پاس قیمت کے تعین کا اختیار نہیں، لاہور ہائی کورٹ کا شوگر ملز کو عبوری ریلیف دینے کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے۔
Load Next Story