اداکارہ نمرہ خان اسپتال میں داخل دعا کی درخواست

نمرہ خان نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں


ویب ڈیسک August 11, 2021
اداکارہ نمرہ خان نے وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے اسپتال سے تصاویر شیئر کیں ، فوٹوفائل

اداکارہ نمرہ خان شدید بیمار ہیں اور انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

اداکارہ نمرہ خان نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اسپتال سے تصاویر شیئر کیں جن میں وہ وہیل چیئر پر بیٹھی ہوئی ہیں اور مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت شدید تکلیف میں ہیں۔

نمرہ خان نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔ تصاویر کے علاوہ نمرہ خان نے انسٹااسٹوری پر اسپتال سے اپنی ویڈیو بھی شیئر کی اور بتایا کہ انہیں پیٹ میں شدید تکلیف ہے اور انہیں انفیکشن ہوگیا ہے انہوں نے مزید کہا مجھے اس وقت آپ کی دعاؤں، نیک تمناؤں اور سپورٹ کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے نواز شریف، عمران خان اور آصف زرداری سے زیادہ پسند ہیں، نمرہ خان

مداح نمرہ خان کی تصاویراور ویڈیوز دیکھ کر تشویش میں مبتلا ہوگئے اور اداکارہ کی جلد صحت یابی کے ساتھ ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں