کراچی میں سیکورٹی کمپنی کی وین کا ڈرائیور20 کروڑروپے لے کرفرار

پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے ڈرائیورکی تلاش شروع کردی


ویب ڈیسک August 11, 2021
کیش وین کے ڈرائیور کو جلد پکڑلیں گے، پولیس

KARACHI: سیکورٹی کمپنی کی وین کا ڈرائیور20 کروڑ روپے لے کر فرارہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں نجی سیکورٹی کمپنی طارق روڈ سے بینک کی رقم ڈلیورکرنے کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ آئی آئی چندریگرروڈ پرگارڈزکچھ رقم لے کرنیچے اترے تو ڈرائیور وین لے کرفرار ہوگیا۔

وین میں 20 کروڑ روپے کی رقم موجود تھی۔ ڈرائیور وین مسکین گلی میں چھوڑدی اور رقم لے کر بھاگ گیا۔

میٹھادر پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ کیش وین کے ڈرائیور کو جلد پکڑلیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔