مینگورہ میں فائرنگ سے خاتون پولیس اہلکار قتل

مقتولہ پولیس اہلکار کو اپنے شوہر نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے، پولیس حکام


ویب ڈیسک August 11, 2021
مقتولہ پولیس اہلکار کو اپنے شوہر نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے، پولیس حکام۔ فوٹو:فائل

مینگورہ میں خاتون پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

خیبرپختون خوا کے ضلع سوات کے شہر مینگورہ میں فائرنگ سے خاتون پولیس اہلکار قتل ہوگئی، مقتولہ مینگورہ پولیس اسٹیشن میں ڈیوٹی پر تعینات تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ خاتون اہلکار کا اپنے شوہر کے ساتھ طلاق کا مسئلہ چل رہا تھا، اور اسے اپنے شوہر نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے، تاہم پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔