افغان عوام غربت میں ہیں اورسیاستدان اورجرنیل ارب پتی ہیں فواد چوہدری

آخرافغانستان کودیے جانے والے 2 ہزار ارب ڈالرزکوزمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا؟، فواد چوہدری


ویب ڈیسک August 11, 2021
کرپشن کس طرح قوموں کو غرق کر دیتی ہے افغانستان اس کی مثال ہے، فواد چوہدری: فوٹو: فائل

وفاقی وزیرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ افغان عوام غربت میں ہے اورافغان حکمرانوں کے بیرون ملک اربوں کے اثاثے ہیں۔

وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ افغان عوام غربت میں ہیں اور افغان حکمرانوں کے بیرون ملک اربوں کے اثاثے ہیں، طالبان کے آٹھویں صوبے پرقبضے کے بعد افغانستان اورامریکی عوام کو افغانستان کے موجودہ حکمرانوں کے سامنے سوال رکھنا چاہئے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آخرافغانستان کو دیے جانے والے 2 ہزارارب ڈالرزکوزمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا؟ اتنے پیسہ لگنے کے بعد افغان فوج پتوں کی طرح کیوں بکھررہی ہے؟

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ کیا ہے کہ افغانستان کے عوام تو غربت میں پس رہے ہیں لیکن افغانستان کے سیاستدان اور جرنیل ارب پتی ہیں، ان تمام کے بیرون ملک اربوں کے اثاثے ہیں، کرپشن کس طرح قوموں کو غرق کر دیتی ہے افغانستان اس کی مثال ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں