پارلیمنٹ لاجزمیں چوہوں کی بھرمار خاتون ایم این اے کوکاٹ لیا

میں لاجزمیں سورہی تھی چوہے نے مجھے کاٹ لیا ہے، شاہدہ رحمانی


ویب ڈیسک August 11, 2021
لاجز میں بدانتظامی کا نوٹس لیا جائے، شاہدہ رحمانی: فوٹو: فائل

پارلیمنٹ لاجزمیں چوہوں کی بھرمارہوگئی ہے جب کہ چوہوں نے ایک خاتون ایم این اے کوکاٹ لیا۔

پارلیمنٹ لاجزمیں چوہوں کی بھرمارہوگئی ہے جہاں پارلمینٹرین کے بیڈ رومزبھی محفوظ نہ رہے۔ پیپلزپارٹی رکن شاہدہ رحمانی کو چوہے نے کاٹ لیا۔

شاہدہ رحمانی نے کہا کہ میں لاجزمیں سورہی تھی چوہے نے مجھے کاٹ لیا ہے۔ میں نے پھراس کا انجیکشن لگوایا ہے۔ لاجز میں بدانتظامی کا نوٹس لیا جائے۔

ڈپٹی اسپیکرنے ڈائریکٹرسی ڈی اے کو ہدایات جاری کردیں۔ سی ڈی اے کوکہوں گا کہ وہ بہترانتظانات کویقینی بنائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔