جرمنی نے روس کے لیے جاسوسی پر برطانوی سفارت کار کو گرفتار کرلیا

برطانوی سفارت کار ڈیوڈ ایس نے اہم دستاویزات روس کی خفیہ ایجنسی کے اہلکار کو فروخت کی، برلن پولیس


ویب ڈیسک August 11, 2021
برطانیہ کی مدد سے ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: برلن پولیس نے روس کے لیے جرمنی کی جاسوسی کرنے کے الزام میں برطانیہ کے سفارت کار کو گرفتار کرلیا۔

عالمی خبر ساں ادارے کے مطابق جرمنی کی پولیس نے روسی خفیہ ایجنسی کو نقد رقم کے بدلے اہم دستاویزات فروخت کرنے کے الزام میں برطانوی شہری ڈیوڈ ایس کو گرفتار کیا ہے جو برلن میں برطانوی سفارت خانے میں کام کرتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال گرفتار شخص کی شناخت ڈیوڈ ایس کے نام سے ظاہر کی جارہی ہے۔ ملزم کے اپارٹمنٹ اور کام کی جگہ کی تلاشی لی گئی ہے اور آج تفتیشی جج کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

پولیس کی چارج شیٹ کے مطابق یہ گرفتاری جرمن اور برطانوی حکام کی مشترکہ تحقیقات کا نتیجہ ہے۔ برطانوی سفارت کار نے پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے درمیان حاصل کردہ معلومات اور دستاویز کو روس کی انٹیلی جنس کے نمائندے کو دی تھی۔

جرمنی کے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکی راز پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ روس یوکرین تنازع کو مزید ہوا دینا چاہتا ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔