کراچی میں کورونا کی چوتھی لہر میں دوبارہ شدت آگئی

گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر میں مثبت کیسز کی شرح 21.89 فیصد رپورٹ ہوئی، محکمہ صحت سندھ


ویب ڈیسک August 11, 2021
24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا کے 2 ہزار 174 کیسز سامنے آگئے، محکمہ صحت۔ فوٹوفائل

ISLAMABAD: محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 21.89 فیصد رپورٹ ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں کورونا کی چوتھی لہر میں دوبارہ شدت آگئی ہے، اور محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر میں مثبت کیسز کی شرح 21.89 فیصد رپورٹ ہوئی، اور کورونا کے 2 ہزار 174 کیسز سامنے آگئے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے میں 40 افراد کورونا کے سبب جان کی بازی ہار گئے، اور انتقال کرنے والوں میں سے 30 کا تعلق کراچی سے ہے، شہر میں 1210 مریضوں کی حالت تشویشناک اور 107 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں، حیدرآباد میں کورونا کیسز کی شرح 15.8 فیصد رپورٹ ہوئی، جب کہ صوبے میں سندھ میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 48 ہزار 64 ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔