لٹل ماسٹرحنیف محمد کی وفات کو 5 برس بیت گئے

صدارتی تمغہ حسن کارکردگی پانے والے حنیف محمد 11 اگست دو ہزار سولہ کو کراچی میں انتقال کر گئے تھے


ویب ڈیسک August 11, 2021
انہوں نے 1958 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کنگسٹن ٹیسٹ میں 337 رنز کی ریکارڈ ساز اننگ کھیلی۔ فوٹو: فائل

لٹل ماسٹرکے نام سے مشہورعظیم بیٹسمین حنیف محمد کی وفات کو5 برس بیت گئے۔

دنیائے کرکٹ میں لٹل ماسٹر کے نام سے شہرت پانے والے عظیم بیٹسمین و سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد کی وفات کو پانچ برس بیت گئے، صدارتی تمغہ حسن کارکردگی پانے والے حنیف محمد 11 اگست دو ہزار سولہ کو کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔

1952 میں بھارت کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے اور متعدد ریکارڈز کے حامل حنیف محمد نے پچپن ٹیسٹ میچز کی ستانوے اننگز میں 44 رنز کی اوسط سے 3 ہزار915 رنز اسکور کیے جن میں 12 سینچریز اور پندرہ ففٹیز ففٹیز بھی شامل تھیں۔

انہوں نے 1958 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کنگسٹن ٹیسٹ میں 337 رنز کی ریکارڈ ساز اننگ کھیلی۔ اس دوران وہ 970 منٹ تک کریز پر کھڑے رہے اور پاکستان کو یقینی شکست سے بچایا۔

حنیف محمد نے کراچی کی طرف سے بہاولپورکے خلاف فرسٹ کلاس کرکٹ میں 499 رنز کی اننگ کھیلی اور ویسٹ انڈیز کے سر ڈان بریڈ مین کا ریکارڈ توڑا۔ محمد برادران کے نام سے مشہور ان کے دیگر تین بھائیوں وزیر محمد، مشتاق محمد اور صادق محمد نے بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلی۔ ان کے صاحبزادے شعیب محمد بھی ٹیسٹ کرکٹر رہ چکے ہیں۔ 1934 میں بھارتی گجرات میں پیدا ہونے والے حنیف محمد طویل علالت کے بعد 11 اگست دو ہزار سولہ کو کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی پانے والے حنیف محمد آئی سی سی کرکٹ ہال آف فیم میں بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں