مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس

اجلاس میں نواز شریف کے ویزہ کی توسیع نہ ہونے سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے، ذرائع

نواز شریف کے ویزہ کی توسیع نہ ہونے سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے۔ فوٹو:فائل

مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت پی ڈی ایم سربراہی اجلاس جاری ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت سربراہی اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے۔


اجلاس میں مستقبل کی سیاسی حکمت عملی طے کی جائے گی، خطہ کی موجود صورت حال، پڑوسی ممالک سے تعلقات اور بالخصوص افغان تنازعے کے بارے میں متفقہ پالیسی اپنانے پہ غور کیا جائے گا، جب کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے ویزہ کی توسیع نہ ہونے سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے۔

اجلاس میں محمود خان اچکزئی، آفتاب شیرپاؤ، اویس نورانی، شہبازشریف، علامہ ساجد میر ،میر کبیر شاہی، اکرم خان درانی اور شاہد خاقان عباسی شریک ہیں۔ جب کہ نواز شریف، نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز، اسحاق ڈار اور عابد شیر علی بھی ویڈیو لنک کے ذریعہ شرکت کر رہے ہیں۔
Load Next Story