سندھ میں تعلیم کو جان بوجھ کر تباہ کیا جا رہا ہے ایاز پلیجو

نا اہل اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے ہیں، اسکول اوطاق بنے ہوئے ہیں

کاپی کلچر کو عام کر کے سندھ کے طلبہ کو علم سے دور کیا جا رہا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے پیپلزپارٹی حکومت میں رشوت کے عوض نوکریاں فروخت کی گئیں جس کے بعد اسکولوں میں نا اہل اساتذہ بھرتی کیے گئے جو ڈیوٹیاں کرنے کے بجائے گھر بیٹھ کر تنخواہیں لے رہے ہیں۔

ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ سندھ کی تعلیم کو جان بوجھ کر تباہ کیا جارہا ہے، کاپی کلچر کو عام کر کے سندھ کے طلبہ کو علم سے دور کیا جا رہا ہے۔




سندھ کے دیہاتوں اور شہروں کے اسکول وڈیروں کے اوطاق بنے ہوئے ہیں۔
Load Next Story