سینڈل کی یہ جوڑی تین ارب 86 کروڑ روپے کی ہے

سنہری سینڈل میں 100 سے زائد چھوٹے ہیرے بھی اور دو بڑے ہیرے نمایاں دیکھے جاسکتے ہیں

سنہری سینڈل میں 100 سے زائد چھوٹے ہیرے بھی اور دو بڑے ہیرے نمایاں دیکھے جاسکتے ہیں۔ (فوٹو: جادا دبئی)

تصویر میں دکھائی گئی سینڈلوں کی جوڑی آپ بھی خرید سکتے ہیں، بشرطیکہ آپ کے پاس دو کروڑ 36 لاکھ ڈالر (تین ارب 86 لاکھ پاکستانی روپے) فالتو میں اُڑانے کےلیے دستیاب ہوں۔

یہ زنانہ سینڈل اس لیے سنہری ہے کیونکہ اس میں سونے کی پتری لگائی گئی ہے۔ 100 سے زائد چھوٹے ہیرے بھی اس سینڈل میں دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ دو بڑے ہیروں سے اس کے حسن کو چار چاند لگائے گئے ہیں۔

دنیا کی یہ سب سے مہنگی سینڈل مشہورِ زمانہ ''جادا دبئی'' اور ''پیشن جیولرز'' نے مل کر تیار کی ہے جسے ''پیشن ڈائمنڈ شوز'' کا برانڈ نیم دیا گیا ہے۔


جادا دبئی کی شریک بانی، ماریا مجاری کہتی ہیں کہ ایسی ایک جوڑی کی تیاری میں ان کی کمپنی کو 9 مہینے سے بھی زیادہ لگ گئے کیونکہ یہ کام بہت احتیاط اور نفاست کا متقاضی تھا۔

واضح رہے کہ یہ کمپنی اس سے پہلے بھی ہیروں والے مہنگے ترین جوتے تیار کرچکی ہے۔

البتہ، قیمتی سینڈلز کی اس نئی رینج میں انتہائی نایاب اور منفرد ہیرے استعمال کیے گئے ہیں؛ جن کی بناء پر یہ دنیا کی مہنگی ترین سینڈلز بھی بن گئی ہیں۔
Load Next Story