اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اسپیشل کورٹس بنانے کا فیصلہ

سمندر پار پاکستانی اب ویڈیو لنک کے ذریعے اسپیشل کورٹ میں اپنا بیان ریکارڈ کروا سکیں گے

سمندر پار پاکستانی اب ویڈیو لنک کے ذریعے اسپیشل کورٹ میں اپنا بیان ریکارڈ کروا سکیں گے

اوورسیز پاکستانیوں کے لئے پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا۔


اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پنجاب میں اسپیشل کورٹس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے قانون کا اجلاس ہوا جس میں اوورسیز اسپیشل کورٹس کے لیے مسودہ قانون کی منظوری دے دی گئی۔

حکومت پنجاب کے فیصلے کے مطابق آرڈیننس کی منظوری کے بعد اسپیشل کورٹس برائے اوورسیز قائم کی جائیں گی ۔ سمندر پار پاکستانی اب ویڈیو لنک کے ذریعے اسپیشل کورٹ میں اپنا بیان ریکارڈ کروا سکیں گے۔ خصوصی عدالتوں میں فاسٹ ٹریک پر چھ ماہ کے اندر اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کا فیصلہ سنایا جائے گا۔
Load Next Story