سوزین سے علیحدگی کا میں خود ذمے دار ہوں ریتک

علیحدگی کا فیصلہ سوزین کی طرف سے کیا گیا، دوستوں کی تنقید مجھے سننا پڑ رہی ہے

ممبئی کی ایک عدالت میں انھوں نے طلاق کے لیے درخواست داخل کی ہے۔ فوٹو: فائل

ریتک روشن جو ان دنوں جذباتی طور پر مشکل دور سے گزر رہے ہیں نے اعتراف کیا ہے کہ سوزین سے رشتہ ٹوٹنے کا سبب وہ خود ہیں۔

انھوں نے حال ہی میں گوگل ہینگ آؤٹ پر اپنے مداحوں سے بات چیت کے دوران اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ سوزین کی زندگی میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے لیے وہ خود ذمے دار ہیں۔انھوں نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ ان تمام حالات کے لیے وہ کسی دوسرے کو ذمے دار نہیں گردانتے۔




ریتک نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ عوامی سطح پر سوزین سے علیحدہ ہونے کے سبب انھیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ علیحدگی کا فیصلہ سوزین کی طرف سے کیا گیا تھا لیکن دوستوں کی جانب سے تنقید انھیں سننی پڑ رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ممبئی کی ایک عدالت میں انھوں نے طلاق کے لیے درخواست داخل کی ہے۔
Load Next Story