اپوزیشن ہاتھ آسماں پر لے جائے خلا میں لٹک جائے عمران 5 سال مکمل کریگا شیخ رشید
میری طرف سے 16فروری سے نواز شریف فارغ ہیں،اپوزیشن کومفت مشورہ ہے خطے میں مقامی سیاست کی گنجائش نہیں، وزیر داخلہ
لاہور:
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن ہاتھ آسمان پر لے جائے، پاؤں زمین پر لے آئے، خلا میں لٹک جائے عمران خان جم کر 5 سال کی مدت مکمل کرے گا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن ہاتھ آسمان پر لے جائے، پاؤں زمین پر لے آئے، خلا میں لٹک جائے عمران خان جم کر 5 سال کی مدت مکمل کرے گا، وزیراعظم عمران خان کی معیشت کو مشکلات سے نکالنے اور کورونا وائرس سے نمٹنے کی بہتر پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان اب پائیدار معاشی ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ بھارتی ایجنسی ''را'' اور افغانستان کی این ڈی ایس پاکستان کیخلاف سازش کررہی ہیں، پاکستان کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہم نے 70 ہزار جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، آئی سی سی آئی کے دورے کے موقع پر تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تاجر برادری ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلیے متعدد پالیسی اقدامات پر کام کر رہی ہے، خواتین کیلیے ایک الگ مارکیٹ کا جلد افتتاح کیا جائے گا جس سے خواتین کے کاروبار کو بہتر فروغ ملے گا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن آئین اور جمہوریت کے دائرے میں رہتے ہوئے جو ایکٹیویٹی کرنا چاہے اس کی اجازت ہے لیکن مفت مشورہ ہے کہ اس خطے میں بین الاقوامی سیاست ہونے جارہی ہے یہاں مقامی سیاست کی گنجائش نہیں، اس لئے بات جلسے جلوسوں سے آگے نہیں بڑھے گی، مضبوط معیشت کے علاوہ اپنی سرزمین کسی کو نہ دیں گے اور نہ ہی کسی کو مداخلت کرنے دیں گے کا نعرہ عمران خان نے لگایا ہے، جس میں امتحان کے علاوہ پابندیاں اور دشواریاں ہیں،بلاول بھٹو جس دن سے پیدا ہوا وہ عدم اعتماد پر چل رہا ہے ،اسے کچھ سمجھ ہی نہیں آرہی، گزشتہ دسمبر سے حکومت چلی جائے گی کا کہہ رہے ہیں اگلے بجٹ میں بھی عمران خان کو پائیں گے۔
لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جمع کئے جانے کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ میری طرف سے 16فروری سے نواز شریف فارغ ہیں۔