قومی ہیرو ارشد ندیم وطن پہنچ گئے ایئرپورٹ پر والہانہ استقبال
علامہ اقبال ائیر پورٹ پر قومی ہیرو کا شاندار استقبال، ارشد ندیم زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔
TOKYO:
قومی ہیرو ارشد ندیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔
ٹوکیو اولمپکس کے ہیرو ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے، لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ارشد ندیم کا تاریخی استقبال کیا گیا۔ کھیلوں کے عالمی میلے کے جیولین تھرو ایونٹ میں ارشد ندیم نے فائنل میں پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔
ائیرپورٹ پر صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی، اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی اور فیڈریشن کے دوسرے عہدیداروں،ارشد ندیم کے اہل خانہ اور کھیلوں سے وابستہ دوسرے حکام قومی ہیرو کے استقبال کے لیے موجود تھے۔
اس موقع پر ارشد ندیم نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میڈَل جیتنے کی بھرپور کوشش کی لیکن معمولی فرق سے رہ گئے، اگلے مقابلوں میں میڈل بھی ضرور جیت کر لاوں گا۔
ارشد ندیم نے اپنے کوچ فیاض بخاری، اتھلیٹکس فیڈریشن، اسپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون کو سرایا اور کہا کہ اگر ان کی سپورٹ نہ ہوتی تو شاید وہ اس مقام تک نہ پہنچ پاتے۔