عام انتخابات ملتوی ہوئے توفیصلہ کن تحریک شروع کردینگےمنورحسن

حکمران امریکا کے بعد اب بھارتی غلامی کا طوق بھی ہمارے گلے میں ڈالناچاہتے ہیں


News Agencies/Numainda Express September 10, 2012
دیر بالا:امیر جماعت اسلامی منور حسن عوامی اجتماع سے خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو ایکسپریس

KARACHI: جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن نے واضح اور دو ٹوک الفاظ میںاعلان کیا ہے کہ اگر کسی بھی بہانے عام انتخابات ملتوی کیے گئے۔

ملک بھر میں حکمرانوں کے خلاف فیصلہ کن تحریک شروع کردیں گے اور ہر چوک کو تحریک اسکوائر بنادیںگے،عوام آئندہ انتخابات کو تبدیلی کا ذریعہ بنائیں اور ووٹ کی طاقت سے امریکا کے کاسہ لیس کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں سے نکالا باہر کریں۔دیر بالا کے اسٹیڈیم میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انھوںنے ملک کی اپوزیشن جماعتوں کو عام انتخابات ملتوی کرنے کی سازش کو روکنے اور سب کے لیے قابل قبول نگراں حکومت تشکیل اور صاف و شفاف انتخابی فہرستوں کی بنیاد پر بروقت انتخابات کرانے کے لیے گرینڈ الائنس کی دعوت دی۔

انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک میںتبدیلی اور انقلاب کے لیے جماعت اسلامی کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں،سید منورحسن نے کہا کہ بھارتی وزیرخارجہ کے ساتھ مذاکرات میں پاکستان بھارت کی وکٹ پر کھیل رہاہے، پاکستان نے بنیادی مسئلہ کشمیر اور بھارت کی آبی جارحیت کا مذاکرات میں کہیں ذکر تک نہیں کیا۔

حکومت امریکی دبائو میں آکرملکی مفادات کوبھارتی مفادات پرقربان کر رہی ہے،حکمران امریکا کے بعد اب بھارتی غلامی کاطوق بھی ہمارے گلے میںڈالناچاہتے ہیں،ہم عوام کو امریکی غلاموںسے نجات دلانا چاہتے ہیںاورامریکی پالیسیوں اورنیٹوکے اسلام دشمن ایجنڈے کو مسترد کرتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں