کراچی کا مسئلہ سیاسی مفاہمت سے حل ہوگا آغا سراج

آپریشن ناکام نہیں ہوا، حکومت پولیس جوانوں کیلیے مراعاتی پیکیج کا اعلان کرے، اسپیکر


Staff Reporter January 27, 2014
مسائل کا حل سیاسی جماعتوں کے درمیان مفاہمت اور بہتر ورکنگ ریلیشن شپ میں ہے۔ فوٹو: فائل

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن ناکام نہیں ہوا تاہم انٹیلی جنس نظام میں خامیاں ہیں۔

حکومت پولیس جوانوں کیلیے مراعاتی پیکج کا اعلان کرے، کراچی کا مسئلہ سیاسی مفاہمت سے ہی حل ہوسکتا ہے، وہ اتوار کو سندھ یونیورسٹی کے تحت ڈاکٹریٹ آف لا کی اعزازی ڈگری تفویض کرنے کی تقریب سے خطاب اوربعدازاں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے،تقریب سے سپریم کورٹ کے جسٹس انور ظہیرجمالی، وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس آغارفیق احمدخان اوریونیورسٹی کے وائس چانسلرنذیرمغل نے بھی خطاب کیا، تقریب میں جسٹس آغارفیق احمدخان اور اپوزیشن لیڈرسید خورشیداحمدشاہ کو ڈاکٹریٹ آف لا کی اعزازی ڈگریاں دی گئیں، خورشیدشاہ تقریب میں شرکت نہیں کرسکے تاہم ان کی کی ڈگری رکن سندھ اسمبلی کلثوم چانڈیونے وصول کی۔

 photo 2_zps766ee579.jpg

آغا سراج درانی نے کہا کہ پولیس اہلکار اپنی جانوں پر کھیل کر ملک وقوم کی حفاظت کررہے ہیں، انھوں نے کہا کہ کراچی اور پورے صوبے کے تمام مسائل کا حل سیاسی جماعتوں کے درمیان مفاہمت اور بہتر ورکنگ ریلیشن شپ میں ہے اور اپوزیشن کی جائز شکایات کا ازالہ ہونا چاہیے، اگر سندھ کی تمام سیاسی قوتیں ایک ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں تو مسئلہ حل نہیں ہوسکتا، انھوں نے کہاکہ سندھ میں پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ ایم کیو ایم، مسلم لیگ(ف)، مسلم لیگ(ن)اور تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں کوساتھ لے کرچلا جائے کیونکہ شہیدبے نظیر بھٹو کی مفاہمتی پالیسی کو آگے بڑھاکر ہی مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں